ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امیرِکویت خلیج میں امریکا کی مدد کرر ہے ہیں :ڈونلڈ ٹرمپ

امیرِکویت خلیج میں امریکا کی مدد کرر ہے ہیں :ڈونلڈ ٹرمپ

Fri, 08 Sep 2017 20:24:05    S.O. News Service

شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات میں قطر بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا
نیویارک،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اس وقت خلیج میں امریکا کی مدد کررہے ہیں اور تمام چیزیں بہتر طور پر انجام پا رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ امیر کویت سے ملاقات میں قطر بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شیخ الجابر الصباح بدھ کو واشنگٹن پہنچے تھے ۔وہ صدر ٹرمپ سے خطہ خلیج میں ایران کی مداخلت سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

امیر کویت نے قبل ازیں 2013ء میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔اس مرتبہ ان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی واشنگٹن گیا ہے۔وفد میں وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الاحمد الصباح ، وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح ، وزیر خزانہ انس خالد الصالح اور نیشنل گارڈ کے ڈپٹی چیئرمین شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح بھی شامل ہیں۔


Share: